کراچی (اسٹاف رپورٹر) بحریہ ٹائون ٹھگ ملک ریاض نے تفریح کے نام پر کراچی کے عوام کی جیبیں خالی کرنے کی خبر مقامی روزنامہ میں شائع ہونے کے بعد یو ٹرن لے لیا ہے۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر بحریہ سینٹرل پارک میں عوام کے داخلے کے ٹکٹ کی قیمتوں میں 3000 ہزار روپے سے کم کرکے 2000 روپے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹائون نے زمینوں کی فروخت کے نام پر کراچی کے عوام سے اربوں روپے بٹورنے کے بعد تفریح کے نام پر شہریوں کی جیبیں خالی کرکے پریشانی میں ڈالنا کہاں کی دانشمندی ہے۔
