ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہوٹل مہران میں 3 روزہ فوڈ فیسٹیول

متحدہ عرب امارات کے قائم مقام قونصل جنرل، جی ایم جنید اشرف، یاسر احمد و دیگر کا افتتاحی تقریب میں اظہار خیال
کراچی (اسٹاف رپورٹر)یونائیٹڈ عرب امارات کے قائم مقام قونصل جنرل بخثیت عیق ال رومارتھی نے کہا ہے کہ دبئی اور پاکستان کے درمیان دلی برادرانہ تعلقات ہیں اور دونوں کے عوام ان رشتوں کو مضبوط کررہے ہیں ۔وہ ہوٹل مہران میں منعقدہ 3 روزہ فوڈ فیسٹیول کے افتتاح کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے اس موقع پر ہوٹل کے جنرل منیجرجنید اشرف ‘ منیجر سیلز یاسر احمد نے بھی اظہار خیال کیا تقریب میں جاپان کے قونصل جنرل توسی کازو آئس مورا،سری لنکا کے قونصل جنرل جی ایل گناناتھیوا ،تھائی لینڈ کے قونصل جنرل تھاٹھری چوواچنا دیگر سفارت کاروں اور اعلی شخصیات نے شرکت کی ۔یواے ای کے قائم مقام قونصل جنرل نے کہا کہ فوڈ فیسٹیول میں جو کھانے رکھے گئے ہیں وہ ذائقہ دار ہونے کے علاوہ حفظان صحت کے مطابق تیار کیئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیسٹیول میں معیاری کھانے رکھے گئے ہیں جسے کھار کر لوگ لطف اندوز ہورہے ہیں ۔جنرل منیجر جنید اشرف نے کہا کہ ہوٹل مہران مسلسل عوام کو عمدہ کھانے فراہم کررہا ہے اور عوام کو بہتر سے بہتر سہولت فراہم کرنے کے مشن پر گامزن ہے انہوں نے کہاکہ ان کا ہوٹل مہمانوں کو اچھی سروس اور معیاری کھانوں کی فراہمیپر یقین رکھتا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک میں سیاحت کے شعبے کو فروغ دینے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں اور دیگر ممالک سے بہتر تعلقات عمران خان کا ویژن ہے ہوٹل کے مینیجر سیلز یاسر احمد نے کہاکہ تقریب میں شرکت پر مہمانوں کا شکریہ اداد کیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں