ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کے انسانی حقوق کمیشن نے والدین کو تنبیہ کی ہے کہ بیٹیوں کی شادی میں تاخیر نہ کریں۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق سعودی انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ ایسے والدین انسانی حقوق کے قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوتے ہیں جو بیٹیوں کی شادی میں تاخیر کرتے ہیں، اس سے خواتین کا استحقاق مجروح ہوتا ہے اور ہمارے مذہب میں بھی بیٹیوں کی شادی میں تاخیر سے منع ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ سعودی قانون کے مطابق ایسا کرنے والے والدین کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔ شرعی قانون کے مطابق ایسی خواتین جنہیں اپنی شادی کے حوالے سے والدین کی طرف سے ایسے رویے کا سامنا ہو وہ مقدمہ دائر کرانے کی مجاز ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- مسکان-رویتا کو پھانسی دینے کے لیے جلاد بننا چاہتی ہے ’آل انڈیا ہندو مہاسبھا‘ کی میرا راٹھوڑ، انتظامیہ کو لکھا خط
- رکن اسمبلی اننت سنگھ کو جنتا دل یو نے پارٹی سے کیا بے دخل، 6 سال کے لیے دکھایا باہر کا راستہ
- ’ووٹ چور‘ گیانو چھوٹے پیادوں کو نمٹا کر خود کو بچانے میں مصروف ہے: کانگریس
- ٹائیگر شراف پر حملہ سے بالی ووڈ میں خوف کا ماحول، اے آئی سی ڈبلیو اے نے وزیر داخلہ امت شاہ کو لکھا خط
- الیکشن کمیشن منصوبہ بند سازش کا ٹھیکرا سافٹ ویئر پر پھوڑنے کی کوشش کر رہا، یہ قابل قبول نہیں: کانگریس
