
درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری کے درمیان جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 سے 32 ڈگری ہوسکتا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) آج بدھ سے شہر بھر میں جاری سردی کی جزوی لہر میں کمی کا امکان ہے، کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری کے درمیان جبکہ زیادہ سے زیادہ 30 سے 32 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ کئی روز سے جاری سردی کی لہر میں بتدریج کمی واقع ہو رہی ہے اگلے ایک سے دو روز کے دوران شہر میں درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے دن کے وقت معمولی حدت محسوس کی جاسکتی ہے، تاہم بعدازاں سردی کی ایک اور لہر شہر میں سرد موسم کا سبب بن سکتی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کے مطابق شمالی مغربی ہوائوں کا سلسلہ ایران سے بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں قدرے تیز جبکہ کراچی میں ہلکی و درمیانی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔