ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تجاوزات کیخلاف آپریشن ملیر لیاقت مارکیٹ کے دکانداروں کا تھانے کے سامنے احتجاج

آپریشن کے ایم سی اور ڈی ایم سی کا عملہ کر رہا تھا، پولیس تو انہیں تحفظ فرہام کرنے کیلئے گئی تھی
دکانداروں کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے، آپریشن ٹھیلے اور پتھاروں کیخلاف تھا، ایس ایچ او سعود آباد
کراچی (کرائم رپورٹر) سعود آباد کے علاقے ملیر لیاقت مارکیٹ میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران دکانداروں میں اشتعال پھیل گیا اور انہوں نے اپنی دکانیں و کاروبار بند کرکے سعودآباد تھانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے پولیس کے خلاف نعرے لگائے، اس موقع پر مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ پولیس کی جانب سے دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ متعدد ٹھیلے اور پتھاریداروں کو بھی حراست میں لیا گیا۔ ایس ایچ او عقیل نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے ایم سی اور ڈی ایم سی کا عملہ کر رہا تھا پولیس تو انہیں تحفظ فراہم کرنے کے لیے گئی تھی جبکہ آپریشن تو ٹھیلے اور پتھارے داروں کے خلاف کیا جارہا تھا جو کہ فٹ پاتھ اور سڑکوں پر لگائے گئے تھے لیکن دکان داروں کا احتجاج کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مشتعل افراد کی جانب سے پولیس پر حملہ اور ہاتھا پائی بھی کی گئی تھی جس میں ان کی وردی پر لگے بیج بھی ہٹ گئے، پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا تھا جنہیں بعدازاں اعلیٰ افسران کی ہدایت پر چھوڑ دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں