ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے آئی جی کی پولیس کو انسداد تجاوزات سیل سے تعاون کی ہدایت

کراچی (کرائم رپورٹر ) ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن نے پولیس کو انسداد تجاوزات سیل سے تعاون کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فٹ پاتھوں سے تجاوزات فوری ختم کرائی جائیں۔تفصیلات کے مطابق اے آئی جی غلام نبی میمن نے کہا کہ فٹ پاتھوں سے تجاوزات ہٹانے میں پولیس تعاون کرے، ڈی ایس پی، ایس ایچ او اپنے علاقوں میں آپریشن کی نگرانی کریں،ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن نے کہا کہ تجاوزات میں ملوث افراد کے خلاف مقدمے کے لیے انسداد تجاوزات سیل کی معاونت کریں، پولیس کی جانب سے تعاون نہ کرنے کی شکایت پر کارروائی ہوگی، اے آئی جی غلام نبی میمن کے احکامات پر ڈسٹرکٹ سینٹرل اور ملیر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں