ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ کی 3 ہزار سے زائد عمارتیں تاریخی ورثہ قرار

حکومت سندھ ان کی حفاظت کیلئے جو کچھ ممکن ہے وہ کر رہی ہے، صوبائی وزیر سردار شاہ
کراچی(اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر ثقافت و آثار قدیمہ سردار شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے3300 عمارتوں کو قدیم اور محفوظ ورثہ قرار دیا گیا ہے۔ مورڑو میر بحر کی قبریں سب سے قدیم ہیں۔ تاریخی ورثے کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو سندھ اسمبلی میں محکمہ ثقافت و آثار قدیمہ سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ1982 میں مکلی کو یونسیکو کی ہیرٹیج سائٹس میں شامل کیا گیا۔ وفاقی حکومت ہیرٹیج سائٹ کیلئے کوئی فنڈز نہیں دیتی خدشہ تھا کہ مکلی قبرستان کو یونیسکو کی ہیرٹیج سائٹ کی فہرست سے نکال نہ دیا جائے تاہم سندھ حوکمت کیلئے جو کچھ ممکن ہے وہ کررہے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ صوفیوں اور بزرگوں کی زمین ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں