ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ای او بی آئی کا پہلا سالانہ یوم پنشن

ملک بھر سے صنعتکار‘ کاروباری شخصیات اور مزدوررہنما شریک ہوئے
تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار عباس بخاری تھے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) وطن عزیز میں ملازمین کو پنشن فراہم کرنے والے قومی فلاحی ادارہ ایمپلائیز اولڈ ایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن(ای او بی آئی) کے زیر اہتمام ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صف اول کے مزدور دوست آجران اور صنعت کاروں کی فلاحی خدمات کے اعتراف میں ایک باوقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ای او بی آئی کے دس منتخب پنشن یافتگان اور ملک بھر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے اور اپنے ملازمین کی مد میں ای او بی آئی پنشن فنڈ کے لئے باقاعدہ اور مقررہ شرح سے کنٹری بیوشن ادا کرنے والے132 مزدور دوست صف اول کے آجران اور صنعت کاروں کی بھرپور پذیرائی کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری ،معاون خصوصی برائے وزیر اعظم،وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل، حکومت پاکستان تھے جبکہ تقریب کے روح رواں عقیل احمد صدیقی ڈائریکٹر جنرل (آپریشنز) ای او بی آئی تھے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں ملک بھر سے آئے ہوئے مشہور ومعروف آجران،صنعت کاروں،کاروباری شخصیات،، مزدور رہنمائوںنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا پھر نعت رسول مقبول پیش کی گئی اور قومی ترانہ بجایا گیا۔ بعد ازاں ای او بی آئی کے پنشن یافتگان کے تاثرات و مشاہدات پر مبنی ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ای او بی آئی کی جانب سے یوم پنشن منانے کا مقصدنہ صرف معاشرہ میں پنشن اور پنشن یافتگان کی اہمیت اجاگر کرنا بلکہ مزدور دوست آجران اور صنعت کاروں کی اپنے ملازمین کے لئے مقررہ شرح سے کنٹری بیوشن کی ادائیگی کی خدمات کا اعتراف بھی کرنا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں