
فائربریگیڈ کی 4 گاڑیوں نے آگ پر بمشکل قابو پایا، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک کالونی میں فیکٹری اور مشرف کالونی میں ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی چار گاڑیوں نے آگ پر بمشکل قابو پایا، تاہم کسی قسم کاجانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے پاک کالونی میں پیٹرول پمپ کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی، اس حوالے سے فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ کپڑا بنانے والی فیکٹری میں لگی۔ بعد ازاں پاک کالونی میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔دوسری جانب کراچی کے ایک اور علاقے مشرف کالونی کے قریب ٹائروں کے گودام میں آگ لگ گئی۔ترجمان فائر بریگیڈ کے مطابق مشرف کالونی کے قریب ٹائروں کے گودام میں لگی آگ بجھادی گئی، فائربریگیڈ کی گاڑیوں کی مدد سے گودام میں آگ بجھائی گئی، آگ بجھانے کے عمل میں فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے حصہ لیا۔