
کے ایم سی کو باقاعدگی سے کرایہ ادا کیا جاتا ہے اس کے باوجود تجاوزات قرار دیا جارہا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) صدر ریگل چوک پر واقع اخباری اسٹالز کا کے ایم سی کو باقاعدہ کرایہ ادا کیا جاتا ہے اس کے باوجود ان اسٹالز کو تجاوزات قرار دیا جارہا ہے۔ صدر ریگل کے سینئر اخبار فروش محمد انور نے بتایا کہ یہ اسٹالز 50 سال سے قائم ہیں اور ہم لوگ باقاعدگی سے کے ایم سی کو کرایہ دیتے ہیں، میرا ایکسیڈنٹ ہوگیا تھا جس کی بناء پر کچھ عرصے تک کرایہ نہیں دے سکا تھا۔ میئر کراچی سے درخواست کی گئی تھی کہ ہمارا کرایہ معاف کردیں لیکن ہماری درخواست نہیں سنی گئی، اب باقاعدگی سے کرایہ ادا کر رہا ہوں۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور ہمیں بے روزگار ہونے سے بچائیں۔