کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران اور بڑے کاروباری افراد کے درمیان معاملات طے پا جانے کے بعد آپریشن کی آڑ میں چھوٹے اور غریب دکانداروں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ محکمہ انسداد تجاوزات نے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا کر تجاوزات آپریشن کی آڑ میں اشتہاری بورڈ اتارنا شروع کر دیے ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد تجاوزات کے افسران آپریشن کو بھاری کمائی کا ذریعہ بنانے کے لیے اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
