ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عدالتی حکم کراچی میں تجاوزات کیخلاف کریک ڈائون مزید تیز

صدر تانگہ اسٹینڈ پر لگے ٹھیلے، پتھارے، کیبنز، کھانے پینے کے اسٹالز، پرندوں کے پنجرے، گنے کے جوس کی مشینیں و دیگر سامان ضبط کرلیا گیا
لی مارکیٹ، جی الانہ روڈ پر بھی کارروائیاں، لیاقت آباد ڈاکخانہ کی بھی سڑک اور فٹ پاتھ کو صاف کردیا گیا
کراچی( وقائع نگار خصوصی)سپریم کورٹ کی ہدایت پر شہر میں جاری تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران سینئر ڈائریکٹر لینڈ اینٹی انکروچمنٹ بشیر صدیقی کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ سائوتھ میں تانگہ اسٹینڈ صدر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام ٹھیلے، پتھارے، کیبن، کھانے پینے کے اسٹالز، ریڑھیاں ،تخت ،کرسیاں ،میزیں ،پرندوں کے پنجرے، گنے کی مشینوں سمیت دیگر سامان ضبط کرلیا، اس موقع پر کارروائی کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر آصف جیٹھا ،علاقہ پولیس اور محکمہ انسداد تجاوزات کا عملہ بھی موجود تھا جبکہ ایک اور کارروائی میں لی مارکیٹ اور جی الانہ روڈ پر ڈپٹی ڈائریکٹر افتخار صدیقی کی موجودگی میں انسداد تجاوزات کے عملے نے کارروائی کے دوران گنے کی مشین، ٹھیلے، پتھارے، کیبن و اسٹالز ضبط کرکے کے ایم سی کے اسٹور میں جمع کرا دیئے، علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ سینٹرل لیاقت آباد ڈاکخانہ میں بھی ڈائریکٹر انسداد تجاوزات ضلع وسطیٰ منہاج الحق اور ڈپٹی ڈائریکٹر طارق خان کی موجودگی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سڑک اور فٹ پاتھ پر رکھے کیبن ،کھانے پینے کے اسٹالز، ریڑھیاں ،پتھارے اورپنکچر لگانے والوں کا سامان ضبط کرلیا گیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں