کراچی(اسٹاف رپورٹر) سیکریٹری بلدیات سندھ روشن شیخ نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کی نجکاری کی خبروں میں صداقت نہیں ہے‘ سندھ حکومت شہرویں کو صاف و شفاف پانی کی فراہمی چاہتی ہے‘ واٹر بورڈ میں اصلاحات لانا اور شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔ ہر معاملے میں میرٹ کو مقدم رکھا جائے‘ واٹر بورڈ فراہمی نکاسی آب ‘اپنی کی اہمیت او ر واٹر بورڈ کے واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے شہریوں کیلئے آگاہی مہم چلائے‘ عملہ کی پیشہ وارانہ تربیت کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں یہ بات انہوں نے واٹر بورڈ کے ایم ڈی سیکریٹریٹ میں منعقدہ وزارت بلدیات اور واٹر بورڈ کے اعلیٰ افسران کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
