ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میںسردی بڑھنے لگی‘ تیز ہواؤں کی پیشگوئی

کراچی: محکمہ موسمیات نے 23 نومبر سے کراچی میں تیز ہواؤں اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کردی ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ آج سے بارش اور ہواؤں کا نیا سلسلہ ایران اور افغانستان کے راستے بلوچستان میں داخل ہوگا جس کے باعث بارشوں کا امکان ہے جب کہ یہ سلسلہ بعد میں خیبرپختونخوا اور بالائی پنجاب کی جانب منتقل ہوگا۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ کراچی والے بھی سردی کے لیے تیار رہیں، 23 نومبر سے سرد ہواؤں کا نیا سسٹم شہر میں داخل ہوگا جو 26 نومبر تک برقرار رہے گا جب کہ درجہ حرارت میں بھی واضح کمی ہوگی، رات اور صبح کے اوقات میں خنکی بڑھ جائےگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں