اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے امریکی فوجی طیارہ کی پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ائرٹریفک کنٹرولرنے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پاکستان کی حدود میں داخل ہونے والے امریکی فوجی طیارے کو روک دیا۔
طیارہ مسقط سے ہوتا ہوا کراچی ریجن میں داخل ہوگیا تھا۔ ایئرٹریفک کنٹرولرنے پائلٹ سے پاکستان میں داخل ہونے کا اجازت نامہ اورکوڈ طلب کیا جس پراس نے بتانے سے انکارکردیا۔ ائرٹریفک کنٹرولرنے وارننگ دی جس پرطیارہ کوواپس جانا پڑا۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے غیرملکی طیارہ کی فضائی حدود میں بغیراجازت داخل ہونے کی فوری اطلاع اعلیٰ حکام کو دے دی ہے۔
