ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ا�سران کے ذاتی م�ادات کے ڈی اے کی مکمل تبا�ی کا منصوب� تیار کرلیا

ایک مرتبہ پھر ادارہ ترقیات کراچی میں کرپٹ اور بدعنوان افسران کی اہم عہدوں پر تعیناتی
قدیر منگی نے طاقت کے نشے میں چور ہو کر قادر عبدالقادر کو مالی امور حوالے کرکے سب کو حیران کردیا، ذرائع
کراچی(وقا ئع نگار خصوصی)ادارہ ترقیات کراچی کی مکمل تباہی کا منصوبہ تیار کرلیا گیا،ذاتی اختلافات کے باعث اہم افسران کے تبادلوں سے، قوانین مذاق بن کر رہ گئے،شہر کا اہم ادارہ تختہ مشق بن کر رہ گیا،کے ڈی اے میں نئے آنے والے ممبر ایڈ منسٹریشن قدیر منگی طاقت کے نشے میں چور ، محکمہ بلدیات کی منظوری کے بغیر اپنے ہم منصب ممبر فنانس کو عہدے سے ہٹانے کا پروانہ جاری کرتے ہوئے اختیارات سے تجاوز کر ڈالا تو دوسری طرف ایک انجینئر کو کے ڈی اے کے مالی امور حوالے کر کے سب کو حیران کردیا ہے،سابقہ ادوار میںبدعنوانیوں، کرپشن اور چائنا کٹنگ کے سنگین الزامات پر معطل افسران کو بحال کر کے انہیں دوبارہ من پسند عہدوں پر تعینات کردیا گیا، ادارہ ترقیات کراچی میں ذاتی پسندنہ پسند پر افسران کی اکھاڑ پچھاڑ سے ادارے کے امور مزید تباہی کے دہانے پر پہنچنے کا خطرہ پیدا ہو گیا،تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کراچی (کے ڈی اے ) میںایک مرتبہ پھر کرپٹ اور بدعنوان افسران کی اہم عہدوں پر تعیناتیاں کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ادارے میں حال ہی میں ممبر ایڈ منسٹریشن اور ڈائریکٹر لینڈ کا مشترکہ چارج لینے والے قدیر منگی نے طاقت کے نشے میں چور ہوکر اپنے ہی ہم منصب ممبر فنانس کو عہدے سے ہٹانے کا پروانہ جاری کر کے سب کو حیران کردیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ ممبر فنانس کو عہدے سے ہٹانے یا کسی کو ممبر فنانس تعینات کرنے کا اختیار نہ ہی ڈی جی کے ڈی اے کے پاس ہے اور نہ ہی ممبر ایڈ منسٹریشن کے پاس ہے بلکہ مذکورہ پوسٹ جو کہ سندھ حکومت کی ہے یہاں سندھ حکومت کی منظوری کے بغیر کسی افسر کی تعیناتی ممکن نہیں اس کے باوجود ممبر ایڈ منسٹریشن قدیر منگی نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے ممبر فنانس ارشد عباس کا تبادلہ کر کے ان کی جگہ ایک انجینئر قادر عبدالقادر کو ممبر فنانس کا اضافی چارج دیکر سب کو حیران کردیا ہے جسے کے ڈی اے افسران نے قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں