ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمگیر خان سبزی سے لدا ٹرک لے کر رنچھوڑ لائن پ�نچ گئے

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے شہریوں کو بازار سے نصف قیمت پر سبزیاں فراہم کیں
کراچی اسٹاف رپورٹر)شہریوں کوسستے دام سبزیاں فراہم کرنے کیلئے تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی عالمگیرخان بھی میدان آگئے رنچھوڑلائن کی سبزی مارکیٹ میں سبزیوں سے لداٹرک لیکرپہنچ گئے اورشہریوں کوبازارسے نصف قیمت پرسبزیاں فراہم کیں۔ عالمگیرخان نے فکس اٹ کے کارکنوں کے ہمراہ رنچھوڑلائن کی سبزی مارکیٹ میں انٹری دی تومہنگائی کے مارے شہری ٹرک کے چاروں اطراف جمع ہوگئے اورموقع سے خوب فائدہ اٹھایا۔شہریوں کو ٹماٹر136 روپے کلو، آلو27 روپے اور مٹر110 روپے کلو،لوکی ،بیگن 60 روپے کلو اور پیاز 60 روپے کلوفروخت کی گئی،دھینے کی گڈی کی قیمت 4روپے اورپودینہ کی قیمت 10روپے وصول ،بندگوبھی 80روپے اورپھول گوبھی 90 روپے فروخت کی،اورپالک ،توری ،ٹنڈے ،پتوں والی پیازبھی مارکیٹ سے کہیں کم قیمت پرفروخت کی گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں