
ٹریفک پولیس اہلکار فکس اٹ کے رضا کاروں کو روکنے کیلئے ان کی منتیں کرتے رہے
الیکشن سے پہلے انہوں نے بڑے دعوے کیے ، اب پروٹوکول لے رہے ہیں، رضا کار
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کے پروٹوکول کو سماجی تنظیم فکس اٹ کی جانب سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ ٹریفک پولیس اہلکار فکس اٹ کے رضا کاروں کو روکنے کے لیے ان کی منتیں کرتے رہے۔ صدر مملکت کا پروٹوکول روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ فکس اٹ کراچی کے صدر صداقت علی کا کہنا تھا کہ الیکشن سے پہلے ان لوگوں نے بڑے دعوے کیے ، اب حکومت میں آنے کے بعد وی آئی پی پروٹوکول میں جا رہے ہیں۔