تعلیم و صحت
سندھ بھر میں 48 لاکھ بچوں کے لیے ٹائیفائڈ ویکسین فراہم کر دی گئی
کراچی (آئی این پی) محکمہ صحت نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں 48 لاکھ بچوں کو ٹائیفائڈ ویکسین فراہم کی جاچکی ہے، 18 نومبر سے شروع ہونے والی یہ مہم 30 نومبر تک جاری رہے گی۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں ایک کروڑ سے زائد بچوں کو ویکسین دینے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، والدین اور شہریوں کی جانب سے تعاون قابل تحسین ہے۔