ناظم آباد ٗ ممنوعہ اور اسمگل شدہ ادویات ضبط ٗ میڈیکل اسٹور سیل
ڈرگ ریگو لیٹری اتھارٹی کا خفیہ اطلاع پر اچانک چھاپہ ٗ میڈیکل اسٹورز پر غیر قانونی اور اسمگل شدہ دوائیں فروخت کی جارہی تھیں ٗ ڈرگ انسپکٹر
دوائوں کی سیمپلنگ کردی گئی ٗ لیبارٹری ٹیسٹ ہونگے ٗ غیر قانونی دوائیں فروخت کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائیگی ٗ طاہر خانز ادہ کی گفتگو
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ممنوعہ اور اسمگل شدہ دوائیں ضبط کرکے 2 میڈیکل اسٹورز کو سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ناظم آباد میں میڈیکل اسٹورز پر غیر قانونی اور اسمگل شدہ ادویات فروخت کیے جانے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کارروائی کی، سینٹرل ڈرگ انسپکٹر طاہر خانزادہ اور فیڈرل ڈرگ انسپکٹر عبدالرسول شیخ نے کارروائی کرتے ہوئے میڈیکل اسٹورز پر اچانک چھاپہ مار کر اسٹورز سے ممنوعہ اور اسمگل شدہ دوائیں برآمد کرکے برآمد شدہ دوائیں ضبط کرکے میڈیکل اسٹورز کو سیل کردیا۔ سینٹرل ڈرگ انسپکٹر طاہر خانزادہ کا کہنا تھا کہ کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر کی گئی، 2 میڈیکل اسٹورز پر چھاپہ مارا جہاں سے غیر قانونی ادویات برآمد ہوئی ہیں، اسٹورز پر پابندی شدہ کمپنیوں کی دوائیں فروخت کی جارہی تھیں جنہیں ضبط کرکے میڈیکل اسٹورز کو سیل کر دیا گیا ہے دوائوں کی سیمپلنگ کردی گئی ہے، لیبارٹری ٹیسٹ ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام جہاں بھی غیر قانونی دوائیاں فروخت ہوتے ہوئے دیکھیں تو وہ اس کی فوری شکایت درج کرائیں غیر قانونی دوائیں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔