گجرات (صباح نیوز) گجرات کے علاقے تھانا ککرالی کے گائوں گوچھ میں ایک گھر میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں ماں اور 5 بچوں سمیت 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے، آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ ڈی ایس پی گجرات کے مطابق مرحوم امانت علی کے گھر میں لگنے والی آگ سے جاں بحق ہونے والوں میں بیوہ نسیم بی بی، ان کے معذور بیٹے 30 سالہ کاشف اور 25 سالہ فیصل اور بیٹیاں طیبہ، زوبیہ اور مدیحہ شامل ہیں۔ لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- فارم-6 پر الیکشن کمیشن کے متضاد دعوؤں کی جانچ ہونی چاہیے: ادت راج
- ’حکومت کو چاہئے شمشان جیسا سکون‘، شیوسینا-یو بی ٹی نے ’پیس بانڈ‘ پر اٹھائے سوال
- سپریم کورٹ میں ایس آئی آر سے متعلق سماعت ملتوی، 17 نومبر کو ہوگی اگلی سماعت
- ووٹر لسٹ کی غلطی پر اقلیت کے حوالہ والی طنزیہ پوسٹ کا معاملہ، یوپی کے چیف الیکٹورل افسر نے مانگی معافی
- عمر قید کی سزا کاٹ رہے آسارام کی پیرول میں توسیع سے سپریم کورٹ کا انکار