انڈور پلانٹس سے دوستی رکھیے | مزاج کو برہم ہونے سے بچائیے
یونیورسٹی آف ہیوگو کی جانب سے کی گئی ایک تحقیق میں یہ بات واضح کی گئی ہے کہ ایک چھوٹا سا پودا کیسے انسان کا اسٹریس یعنی دباؤ کم کرسکتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق تحقیق میں بتایا گیا کہ ایک چھوٹا سا پودا جسے آپ اپنے کام کی جگہ یعنی ڈیسک پر ایسے رکھیں کہ کام کرتے دوران آپ کی نظر اس پودے پر پڑتی رہے، اس طرح کرنے سے آپ دفتر کے آٹھ گھنٹوں میں اسٹریس کو کم کرسکیں گے۔
محققین کا کہنا تھا کہ اس تحقیق سے ہمیں یہ بات معلوم ہوئی ہےکہ انڈور پودوں (یعنی جنہیں ہم کمرے کے اندر رکھ سکتے ہیں)کو کام کی جگہ پر رکھنا دماغی صحت کے لیے انتہائی مددگار ثابت ہوتا ہے۔اس سے قبل متعدد تحقیقات میں بھی یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ دماغ کو پرسکون رکھنے کے لیے ہرے بھرے پودے بے حد اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
ایک اور تحقیق کے مطابق گھر یا دفتر میں پودے رکھنا ویسے تو مجموعی طور پر ماحول کو بہتر بناتے ہیں، لیکن حیرت انگیز طور پر کچھ پودے اپنے ارد گرد رہنے والے افراد کے اندر مثبت خیالات کو فروغ دیتے ہیں اور حیرت انگیز طور پر مثبت طبی اثرات بھی مرتب کرتے ہیں۔
آئیں ان پودوں کے بارے میں جانیں۔
پودینہ
بعض لوگ عقیدہ رکھتے ہیں کہ گھر میں پودینے کا پودا رکھنے سے معاشی خوشحالی آتی ہے۔ یہ پودا دفتر یا گھر میں موجود افراد کے درمیان تعلق کو بھی مضبوط کرتا ہے۔
پودینے کی خوشبو اور اس کا تیز سبز رنگ نہ صرف مزاج پر خوشگوار اثر ڈالتا ہے ۔ بلکہ یہ آنکھوں کی صحتکے لیے بھی مفید ہے ۔
چنبیلی
چنبیلی کی دھیمی دھیمی خوشبو ارد گرد موجود افراد کے درمیان محبت کا تعلق مضبوط کرتی ہے۔
اور مجموعی دباؤ کوکم کرنے میں معاون ثابت ہوتی ہے ۔
ایلو ویرا
ایلو ویرا کے پودے کی جہاں بے شمار خصوصیات ہیں وہیں یہ حیرت انگیز پودا منفی ماحول سے محفوظ رکھ کر گھر یا دفتر کی فضا میں مثبت توانائی، خوش قسمتی اور خوشحالی لانے کا سبب بنتا ہے۔
بعض دفعہ یہ ماحول کی ساری منفیت اپنے اندر جذب کر لینے کے بعد مرجھا بھی جاتا ہے۔
روز میری
جامنی رنگ کے ننھے پھولوں والا یہ پودا ہوا کو صاف ستھرا رکھتا ہے۔ یہ کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے جبکہ زخموں اور تکالیف کو مندمل کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوتا ہے۔
روز میری یادداشت اور موڈ کو بھی بہتر بناتا ہے۔