ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

٭ بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک ٭ بشریٰ انصاری نے مدارس میں کیمرے لگانے کی تجویز پیش کردی

دینی مدارس میں تنہائی کا ماحول زیادہ ہوتا ہے
کیمرے لگا کر مولویوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے
کراچی( کلچرل رپورٹر) پاکستان کی مایہ ناز اداکارہ بشریٰ انصاری نے بچوں کے ساتھ بڑھتے ہوئے جنسی زیادتی کے واقعات پر گہری تشویش کااظہار کرتے ہوئے تجویز پیش کی ہے کہ واقعات کی روک تھام کیلئے دینی مدارس اور مولویوں کے کمرے میں کیمرے لگائے جائیں۔ اداکارہ بشریٰ انصاری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ مدرسوں میں پڑھنے والے معصوم بچوں کے ساتھ ہونے والے جنسی زیادتی کے واقعات اور اسکولوں میں طالب علموں کے ساتھ اساتذہ کے بہیمانہ سلوک پر نہ صرف بات کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ بشریٰ انصاری نے کہا دینی مدارس میں تنہائی کا ماحول زیادہ ہوتا ہے۔ اس لئے اس طرح کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے کیمرے لگا کر مولیوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جائے تو ان واقعات کی روک تھام ہوسکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں