لاہور(نمائندہ خصوصی )بنگلا دیش ٹیم کے کپتان محمود اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے‘ ہماری ٹیم میں بھی بہت ٹیلنٹ موجود ہے لیکن حالیہ سیریز کے نتیجے سے مایوس ہیں‘ کپتان کی حیثیت سے اچھا پرفارم کرنا چاہتا تھا‘ لاہور پہلے بھی آیا ہوں، سکیورٹی بہت بہتر ہے۔انہوں نے یہ باتیںقذافی ا سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں‘ محموداللہ نے کہا کہ پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم دنیا کی نمبر ون ٹیم ہے‘ کپتان کی حیثیت سے اچھا پرفارم کرنا چاہتا تھا لیکن بدقسمتی سے سیریز میں اچھا پرفارم نہ کرسکا‘انہوں نے کہا کہ لاہور پہلے بھی آیا ہوں سکیورٹی بہت بہتر ہے ‘ انہوں نے کہاکہ ہمیں بھی اپنی ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے کی ضرورت ہے‘ پاکستان میں سیریز کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے جس پر ہم بہت مطمئن رہے‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہترین وکٹیں موجود ہیں‘ ہماری ٹیم میں بھی بہت ٹیلنٹ ہے لیکن بدقسمتی سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکے جس پر افسردہ ہیں ‘محمود اللہ نے کہاکہ ہم غلطیوں سے سیکھیں گے اور آئندہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے‘یاد رہے کہ بنگلا دیش کرکٹ ٹیم دوسرے دورے کے دوران اپنا پہلا ٹیسٹ میچ 7 فروری سے راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ملک میں اعلیٰ سطح سے ہو رہی ووٹ چوری، گیانیش کمار کے ہٹنے تک لڑائی جاری رہے گی: راہل گاندھی
- ’ہر جگہ بدعنوانی اپنے عروج پر ہے‘، دیواس میں اموات پر جیتو پٹواری نے مدھیہ پردیش حکومت کو بنایا ہدف تنقید
- ایرانی سپریم لیڈر موجتبیٰ خامنہ ای کی صحت پر سوالات، ایرانی اسپیکر نے دیا جواب
- ’ہمیں رام لیلا میدان میں روکا گیا مودی اور امت شاہ کی رہائش گاہوں پر دھرنا دیں گے‘، وینوگوپال کا انتباہ
- ہتک عزتی کے مقدمہ میں بریت پر پرینکا نے کی راہل کی تعریف، کہا- ’جھوٹ کے خلاف کیا ثابت قدمی کا مظاہرہ‘