اسلام آباد(جسارت نیوز)راولپنڈی پولیس نے پاکستان بنگلا دیش میچ کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی ،ایلیٹ ،ڈولفن ،محافظ اسکواڈ سمیت پانچ ہزار پولیس اہلکاروں کو میچ کی سیکورٹی کیلئے تعینات کیاجائے گا ۔سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی محمد احسن یونس کے مطابق پاکستان بنگلا دیش ٹیسٹ میچ کی فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجائیگا اور اس ضمن میں راولپنڈی پولیس مکمل پرعزم ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی پلان ترتیب دیا جاچکا ہے اور تمام ذمہ دار افسران اور جوانوں کی خصوصی بریفنگ بھی شروع کردی گئی ہے ۔احسن یونس کے مطابق غیر ملکی کرکٹ ٹیم کی سیکورٹی اعلی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پا س ہو گی، دوران میچ اسٹیڈیم کے اطراف اور اندر سیکورٹی فرائض راولپنڈی پولیس کے افسران اور اہلکار سرانجام دیں گے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہ برتنے کے سخت ترین احکامات دیے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ وطن عزیز میں بین الاقوامی میچز کے کامیاب انعقاد سے عالمی سطح پر ملکی وقار بلند ہوا ہے اورشاندار سیکورٹی انتظامات کی بدولت اعتماد کی بحالی پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا اعزاز ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- ملک میں اعلیٰ سطح سے ہو رہی ووٹ چوری، گیانیش کمار کے ہٹنے تک لڑائی جاری رہے گی: راہل گاندھی
- ’ہر جگہ بدعنوانی اپنے عروج پر ہے‘، دیواس میں اموات پر جیتو پٹواری نے مدھیہ پردیش حکومت کو بنایا ہدف تنقید
- ایرانی سپریم لیڈر موجتبیٰ خامنہ ای کی صحت پر سوالات، ایرانی اسپیکر نے دیا جواب
- ’ہمیں رام لیلا میدان میں روکا گیا مودی اور امت شاہ کی رہائش گاہوں پر دھرنا دیں گے‘، وینوگوپال کا انتباہ
- ہتک عزتی کے مقدمہ میں بریت پر پرینکا نے کی راہل کی تعریف، کہا- ’جھوٹ کے خلاف کیا ثابت قدمی کا مظاہرہ‘