کابل (آن لائن)افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کے لیے شفاف طریقہ کار ناگزیر ہے‘ طالبان قیدی رہائی کے بعد ان کے تشدد کی جانب نہیں لوٹنے کی ضمانت چاہیے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے والسائی جرگے میں اراکین سے خطاب میں کہا کہ کابل میں گزشتہ روز کیا گیا حملہ انسانیت کے خلاف جرم ہے‘ طالبان قیدیوں کی رہائی کے لیے شفاف طریقہ کار کی ضرورت ہے‘ انٹر افغان مذاکراتی ٹیم کے لیے گزشتہ ہفتے بات چیت ہوئی ہے‘ مذاکراتی ٹیم10 مارچ تک تیار ہوجائے گی‘ افغانستان میں درپیش چیلنجز پر قومی یکجہتی سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
- یکم نومبر سے نیا سالانہ پاس ٹول پلازوں پر شروع ہو رہا ہے، جس کی قیمت پندرہ سو روپے ہوگی
- آندھرا پردیش کے ساحل کے قریب پہنچا سمندری طوفان ’ارنب‘، کئی ریاستوں میں شدید بارش کا ریڈ الرٹ!
- ایسڈ کی کھلے عام فروخت پر سپریم کورٹ سخت، مرکزی حکومت سے طلب کیا جواب
- آرگینک سولر سیلز کو زیادہ مؤثر اور پائیدار بنانے کے لیے نئی ٹیکنالوجی تیار
- مائیکروسافٹ کی کمپنی چھوڑنے والے ملازمین کو بڑی مالی پیشکش