ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدرآباد: رمضان میں حلیم فروخت نہ کرنے کا فیصلہ

عالمی شہرت یافتہ ڈش حیدرآبادی حلیم اس سال رمضان میں نہیں ملے گی

حیدرآباد (ساوتھ ایشین وائر)دنیا بھر میں حیدرآبادی حلیم کو بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے جبکہ اس ڈش کے لیے بلالحاظ مذہب و ملت حیدرآبادی عوام ماہ رمضان کا انتظار کرتے ہیں لیکن اس سال انہیں مایوسی ہوگی۔ حیدرآباد حلیم میکرز اسوسی ایشن اور ٹوئن سٹیز ہوٹل اونرز اسوسی ایشن کی جانب سے ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں مختلف ہوٹلز کے مالکان نے شرکت کی۔ ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اجلاس میں کورونا وائرس سے پیدا شدہ حالات اور ریاست میں جاری لاک ڈان کی صورتحال پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا اور اس سال رمضان میں حلیم فروخت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر بھی متفقہ طور فیصلہ کیا گیا کہ 7 مئی کے بعد اگر لاک ڈاون میں نرمی کی جائے تب بھی تمام رمضان ہوٹلز میں حلیم فروخت نہیں کی جائے گی۔القمرآن لائن کے مطابق شرکا نے وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلیے سماجی فاصلہ کے اصول کو سختی سے اپنانے پرزور دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں