ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ صنم جنگ اور ان کی بیٹی میں کورونا کی تشخیص

اداکارہ و میزبان صنم جنگ اور ان کی کم سن بیٹی نے خود میں کورونا کی تشخیص ہونے کے بعد خود کو قرنطینہ کرلیا۔

صنم جنگ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے، تاہم ان میں اس کی شدید علامات نہیں ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اور ان کی کم سن بیٹی نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں لوگوں کو بتایا کہ وہ کورونا کی وبا کو مذاق نہ سمجھیں اور اس سے تحفظ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔تحریر جاری ہے‎

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا—اسکرین شاٹ
اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا—اسکرین شاٹ

صنم جنگ نے مداحوں کو بتایا کہ وہ فیس ماسک کا استعمال کریں، بھیڑ میں جانے سے گریز کریں اور گھر تک ہی محدود رہیں تو اچھا ہے۔

ساتھ ہی اداکارہ نے اپنے مداحوں اور جاننے والوں سے جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل بھی کی۔

صنم جنگ سے قبل اداکارہ ماہرہ خان میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، انہوں نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں مداحوں اور قریبی افراد کو آگاہ کیا تھا کہ انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

ماہرہ خان سے قبل اداکارہ نیلم منیر نے بھی تصدیق کی تھی کہ ان میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے۔

ان سے قبل اداکار بہروز سبزواری نے بھی نومبر کے آخر میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی اور طبیعت خراب ہونے پر انہیں کراچی کے ضیاء الدین ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور انہیں 9 دسمبر کو ہسپتال سے ڈسچارج کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں 13 دسمبر کو اسکالر طارق جمیل میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی جب کہ ان سے قبل عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ طوبیٰ عامر میں بھی کورونا کی تشخیص ہوئی تھی، تاہم وہ صحت یاب ہوگئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں