ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ایئرپورٹ پر بھارتی طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

کراچی: بھارتی طیارے کو مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر جناح انٹر نینشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑ گئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی نجی فضائی کمپنی انڈیگو کی پرواز 6 ای 1412 شارجہ سے لکھنؤ جارہی تھی کہ دوران پرواز ایک مسافر کی طبیعت خراب ہوگئی۔ مسافر کی حالت کو دیکھتے ہوئے طیارے کے کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو اتارنے کی اجازت مانگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ایئر ٹریفک کنٹرول حکام نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دی تاہم مسافر کو بچایا نہ جاسکا۔

کراچی ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ حبیب الرحمان نامی جس بھارتی مسافر کے لیے طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی وہ طیارے میں ہی خالق حقیقی سے جاملا۔ ڈاکٹروں کی جانب سے موت کی تصدیق، دستاویزی کارروائی اور ضروری اقدامات کے بعد بھارتی طیارہ کراچی سے بھارتی شہر احمد آباد کے لیے روانہ ہوگیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں