ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراطلاعات فواد چوہدری نےعید الفطر کے چاند کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد: گزشتہ روز وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت سائنس کے بنائے کلینڈر کے مطابق شوال کا چاند 13 مئی کو نظر آئے گا اور عیدالفطر 14 مئی کو ہوگی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اگرچہ عید الفطر کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی نے کرنا ہے، تاہم وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے بنائے گئے کلینڈر اور ایپ کے مطابق شوال کا چاند 13 مئی کو نظر آئے گا جب کہ عیدالفطر 14 مئی 2021 کو ہوگی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اس سے قبل وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر تھے، اور سابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان اور ان کے درمیان چاند کے مسئلے پر بحث بھی رہتی تھی، اور رویت ہلال کمیٹی کے اعلان سے قبل ہی وزارت سائنس کی جانب سے چاند کی رویت کا اعلان کردیا جاتا تھا، تاہم مفتی منیب الرحمان کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے عہدے سے فارغ کرکے ان کی جگہ بادشاہی مسجد کے امام و خطیب مولانا ابوالخبیر کو چیئرمین رویت ہلال کمیٹی بنادیا گیا ہے، جب کہ وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی ذمہ داریاں وفاقی وزیر شبلی فراز کو سونپ دی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں