لاہور کی احتساب عدالت نےآمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کےڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے کیس پر سماعت کی۔
تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف پر آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے، انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونےپر کوٹ لکھپت جیل سے احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع کرتے ہوئے انہیں 3 جون کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
