کھیل

تمام غیرملکی کھلاڑی پاکستان میں محفوظ ہیں، مائیکل ایتھرٹن

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن کا کہنا ہے کہ تمام غیرملکی کھلاڑی جان گئے ہیں کہ وہ اب پاکستان میں محفوظ ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے، غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل کے مقابلوں سے بہت لطف اندوز ہوئے، تمام غیرملکی کھلاڑی جان گئے ہیں کہ وہ اب پاکستان میں محفوظ ہیں۔

مائیکل ایتھرٹن نے کہا کہ جب میں پاکستان کیخلاف کھیلتا تھا تو اس وقت پاکستان کے پاس عظیم بولرز ہوا کرتےتھے، آخری مرتبہ 2000 میں  پاکستان میں خطرناک باؤلنگ اٹیک کا سامنا کیا ،2009 کے حملے کے باعث پاکستان میں 7 یا 8 سال بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہوئی۔

سابق کپتان نے کہا کہ ہر نقطہ نظر سے پاکستانیوں کیلیے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کھیلنا آسان نہیں تھا، پاکستانی کھلاڑی مسلسل  گھروں سے دور رہتے اور خالی میدانوں میں کرکٹ کھیلتے تھے۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل ایتھرٹن نے مزید کہا کہ میری عمران خان سے ایک طویل نشست ہوئی تھی، عمران خان نےآخری الفاظ کہے تھے”ایک دن میں جیت جاؤں گا” اوروہ جیت گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button