اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جنرل سیکرٹری و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پیپلز پارٹی کو دوبارہ پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دینے پر مستعفی ہونے کی دھمکی دے دی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم میں پیپلز پارٹی کی شمولیت کو لیکر نیا پنڈورا باکس کھلنے کا امکان ہے۔ پیپلز پارٹی کو دوبارہ پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دینے کے معاملے پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے تحفظات برقرار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم نیا سیکرٹری جنرل ڈھونڈ لے، اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا، سینیٹ الیکشن کے معاملے پر تحفظات برقرار ہیں۔
بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کو شمولیت کی کوئی دعوت نہیں دی ، پی ڈی ایم کے دروازے بند ہیں ، اگر کسی کو پی ڈی ایم میں شامل ہونا ہے تو اعتماد بحال کرنا ہوگا، جو کاغذ پھاڑے تھے جوڑ کر پڑھیں اور وضاحت دیں۔