اسلام آباد ہائی کورٹ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت 8 جون تک منظورکرلی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس بابر ستار نے جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں سندھ حکومت اور اسٹیل ملز کی زمین غبن کرنے کے کیس کی سماعت کی۔
تفصیلات کے مطابق قائم علی شاہ کے وکیل قاسم نواز عباسی کے ہمراہ پیش ہوئے. عدالت نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔