ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سی ڈی اے رواں مالی سال میں 73 ارب روپے سرپلس میں جائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سی ڈی اے رواں مالی سال میں 73 ارب روپے سرپلس میں جائے گا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سی ڈی اے ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بدل رہا ہے، تقریبا دیوالیہ ہونے والے ادارے سی ڈی اے کا 2017 میں 5.8 ارب روپے کا خسارہ تھا، سی ڈی اے رواں مالی سال میں 73 ارب روپے سرپلس میں جائے گا، سی ڈی اے کے اکاونٹس میں 26 ارب روپے پہلے سے ہی موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ اسلام آباد کو ایک ماڈل شہر میں تبدیل کیا جائے، ہماری ترجیح اسلام آباد میں اصلاحات اور شہر کی تنظیم نو پرہوگی، ہمارے بڑے شہر عزم اور شفافیت کے ذریعے خود انحصار بن کر ترقی کے انجن بھی بن سکتے ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم نے سی ڈی اے میں اصلاحات کے لیے چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی کو خصوصی ٹاسک سونپا تھا، وزیراعظم کی ہدایت پر چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی نے شہر کی تنظیم نوکے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کیا، وزیراعظم نے چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں کے دورے بھی کیے۔ وزیراعظم نے سی ڈی اے کی جانب سے جاری ترقیاتی کاموں کی تعریف بھی کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں