اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد ویکسین لگوالیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی اوراین سی اوسی کے سربراہ اسد عمرکا کہنا ہے کہ انشاء اللہ آج ملک میں اب تک ہونے والی کورونا ویکسینیشن کی تعداد ایک کروڑسے تجاوزکرجائے گی۔ الحمدللہ لوگ رجسٹرڈ بھی ہورہے ہیں اورویکسین بھی بڑی تعداد میں لگائی جا رہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسد عمرنے عوام سے ایک بارپھراپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ نے ابھی تک نہیں لگوائی توجلد ہی لگوائیں۔