کراچی: اسلامک فنانشل سروسز بورڈ کی جنرل اسمبلی نے ڈاکٹر رضا باقر کو 2022 کیلیے چیئرمین مقرر کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر بینک دولت پاکستان ڈاکٹر رضا باقر کو سال 2022ء کے لیے اسلامک فنانشل سروسز بورڈ (IFSB) کی جنرل اسمبلی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا ہے۔ ان کے تقرر کی منظوری آئی ایف ایس بی کی جنرل اسمبلی نے اپنے 9 جون 2021ء کو منعقدہ 19 ویں اجلاس میں دی۔
تفصیلات کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے بیسویں جنرل اسمبلی کے چیئرمین کے طور پر اپنے تقرر پر آئی ایف ایس بی کونسل اور جنرل اسمبلی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اس باوقار فورم کی سربراہی کرنے کے سلسلے میں ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔