ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ (ن) نے بگاڑا، شاہ محمود قریشی

ملتان: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ (ن) نے بگاڑا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انتقام نہیں ، صاف اورشفاف احتساب پر یقین رکھتےہیں، ہم کسی کی بلاوجہ پگڑی اچھالنے اور احتساب کے قائل نہیں ہیں، احتساب کے عمل سے گزرنے والے کو صفائی کا موقع دیا جائے گا۔ عمران خان این ار او یا مک مکا نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کا امریکا کو ہوائی اڈے دینے کا کوئی ارادہ نہیں، امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے چیف کا دورہ کوئی خفیہ نہیں، یہ ان کا پہلا یا آخری دورہ نہیں۔

کلبھوشن یادیو کی سزا کے خلاف اپیل سے متعلق قانون سازی پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کے کیس کو مسلم لیگ (ن) نے بگاڑا، ہم عالمی عدالت کی سفارشات پرعمل درآمد کررہے ہیں، عالمی عدالت کی تجویز پر ہم نے کلبھوشن سے متعلق اقدامات اٹھائے، بھارت چاہتا ہے کہ کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دی جائے اور پاکستان کودوبارہ عالمی عدالت میں لے جائے۔ امید ہے اپوزیشن ناسمجھی کا مظاہرہ نہیں کرے گی اور اپوزیشن ارکان بھارت کی چالوں کو پہچانیں گے۔

بجٹ کے حوالے سے اپوزیشن کی تنقید پر وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ منی بجٹ نہیں لارہے، احسن اقبال پہلے بجٹ کتاب کا مطالعہ کریں پھر تنقید کریں۔

چین کے خلاف جی سیون مملک کے اقدامات سے متعلق شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وہ اقدام جن سےترقی پزیرممالک میں ترقی ہو اس سے ہمیں خوشی ہوگی، ترقی پذیر ممالک میں سرمایہ کاری کے منصوبےکےاقدام سےچین کو کوئی خطرہ نہیں، چین سی پیک کا اپنا کام کررہا ہے اور کرتا رہے گا، جی سیون ممالک اس طرح کے پروجیکٹ کرنا چاہتےہیں تو یہ اچھا مقابلہ ہوگا۔

ملتان میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کےتمام اضلاع میں وزیراعظم کےحکم پرڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹیاں بنائی گئی، کمیٹیاں ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں گی، ملتان میں البدر پارک بنانے پر خطیررقم خرچ کررہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں