ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

18 سال سے زائد عمر کے افراد کو بھی ایسٹرا زینیکا لگانے کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سعودی عرب جانے والے 18 سال سے زائد عمر کےافراد کو بھی ایسٹرا زینیکا ویکسین لگانے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ سعودی عرب نے ایسٹرازینیکا اور فائزر ویکسین کی منظوری دی ہے لہٰذا سعودی عرب مزدوری کیلئے جانے والے اپنی دستاویزات دکھا کر ایسٹرازینیکا ویکسین لگواسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ آج سے سعودی عرب جانے والے 18 سے زیادہ عمر کے لوگ ایسٹرا زینیکا لگواسکیں گے اس کے لیے انہیں اپنی دستاویزات دکھانا ہوں گی، اگر کسی گاؤں دیہات میں ایسٹرا زینیکا دستیاب نہیں تو لوگ بڑے شہروں سے ویکسین لگوائیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ڈبلیو ایچ او اپنی منظورشدہ ویکسین دنیا میں تسلیم کرانے کو یقینی بنائے، ڈبلیو ایچ او کی منظورشدہ ویکسین کے حوالے سے سعودیہ سے گفتگو جاری ہے، سائنوویک اور سائنو فام سعودی عرب کی منظورشدہ ویکسین فہرست میں شامل نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں