ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراک پاکستان پہنچ گئی

اسلام آباد: سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراکوں کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین سائنو ویک کی مزید 20 لاکھ خوراکوں کی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، ویکسین پی آئی اے کی خصوصی پرواز سے اسلام آبادلائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے ویکسین کی خریداری عالمی مارکیٹ سے کر رہا ہے، مزید ویکسین آنے کے بعد اب یومیہ ویکسین لگنے میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا۔ ویکسین چین سے خریدی گئی ہے اور ملک بھر کے ویکسینیشن مراکز میں پہنچائی جائے گی، اس حوالے سے تمام انتظامات کیے جا چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں