ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق نگراں وزیرِ اعظم میر ہزار خان کھوسو انتقال کر گئے

سابق نگراں وزیرِاعظم میر ہزار خان کھوسو طویل علالت کے بعد 92 برس کی عمر میں کوئٹہ میں انتقال کر گئے، مرحوم کی تدفین آج ان کے آبائی علاقے میں کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میر ہزارخان کھوسو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ، گورنر بلوچستان اور صوبائی چیئرمین زکوٰۃ کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

خاندانی ذرائع کے مطابق میر ہزار خان کھوسو گزشتہ 1 ماہ سے شدید علیل تھے اور کوئٹہ کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔ جمعے کے روز انہیں دل کا دورا پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکے اور خالقِ حقیقی سے جا ملے۔

مرحوم کی میت کوئٹہ سے کل ان کے آ بائی گاؤں لائی جائے گئی، جہاں انہیں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں