ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواجہ آصف کی رہائی کا حکم

لاہورکی احتساب عدالت نے مسلم لیگ نون کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل بینچ نے گزشتہ روز خواجہ آصف کی منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں ضمانت منظور کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے 1 کروڑ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض خواجہ آصف کی ضمانت منظور کی تھی جس پر آج لاہور کی احتساب عدالت نے ان کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔

خواجہ آصف کو گزشتہ برس 29 دسمبر 2020ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔ مسلم لیگ نون کے رہنما نے اپنی درخواستِ ضمانت27 رواں برس مارچ 2021ء کو دائر کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں