ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس : شعیب شیخ کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شعیب شیخ کی عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہائی کورٹ میں ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں شعیب شیخ کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ شعیب شیخ کہاں ہے؟۔ شعیب شیخ کے وکیل نے کہا کہ بروقت بتایا نہیں گیا تھا اس لیے نہیں پہنچ سکے۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے شعیب شیخ اور نائیجل بریوو کی عدم حاضری پر ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 30 اگست تک ملتوی کردی۔

سیشن جج اسلام آباد چودھری ممتاز حسین نے شعیب شیخ اور دیگر کو 5 جولائی کو سزا سنائی تھی۔ عدالت نے شعیب شیخ سمیت 23 ملزمان کو مجموعی طور پر 20، 20 سال قید اور 13، 13 لاکھ روپے جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں۔ اسلام ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ میں شعیب شیخ کے خلاف فیصلے کو معطل کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں