احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائمخانی پرفرد جرم عائد کرنے کیلئے29 جون کی تاریخ مقرر کردی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیاقت قائم خانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت اسلام آباد کے جج اصغر علی نے کی ۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے سماعت کے دوران لیاقت قائم خانی کو اثاثہ جات ریفرنس میں نیب کی اضافی دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دیا۔
