ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تین سال سے انتقام کے علاوہ کچھ نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ تین سال سے انتقام کے علاوہ کچھ نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی احتساب پراعتماد کرنے کو تیارنہیں، احتساب کا ڈرامہ پوری دنیا میں ذلیل وخوارہوچکا ہے، حکومت اپنی مرضی کے ججزتعینات کرانا چاہتی ہے، جج ارشد ملک مرحوم نے نواز شریف سے معذرت کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جہانگیرترین کے خلاف بھی انتقامی کارروائی ہورہی تھی، جہانگیرترین کواین آراو دے کربجٹ پاس کرانا چاہتے ہیں، تین سال سے انتقام کے علاوہ کچھ نہیں ہوا، نیب سے کچھ نہیں بن پایا توایف آئی اے کوآگے لے آئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں