اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دیگرریجنزکے مقابلے میں پٹرول کی قیمت کم ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیربرائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت بین الاقوامی قیمت میں اضافے پربڑھانی پڑے گی تاہم پاکستان میں دیگرریجنز کے مقابلے میں پٹرول کی قیمت کم ہے۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی میں بجلی کے پلانٹس مہنگے لگائے گئے، ڈیزل مہنگا ہونے سے زندگی کے دیگرمعمولات پراثرپڑتا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ قومی اسمبلی کا واقعہ افسوسناک ہے، قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے، پٹرول کا گورننس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اپوزیشن کومذاکرات کے حوالے سے کئی دفعہ پیشکش کرچکے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ بلاول نے کبھی کچھ پڑھا ہی نہیں بجٹ کیا پڑھنا ہے، شہبازشریف کی تقریر اور بجٹ سے متعلق حقائق سے لگتا ہے انہوں نے بجٹ نہیں پڑھا اور انتخابی اصلاحات پرشہبازشریف نے ابھی تک کوئی فوکل پرس منتخب نہیں کیا۔