ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

7000مقدمات بند،میشا شفیع کے کیس کا کیا بنے گا؟

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے پیکا آرڈینینس کالعدم قرار دینے کا معاملہ ، ایف آئی اے نے پیکا آرڈینینس کے تحت درج سات ہزار مقدمات بند کر دئیے،بیشتر درخواستوں کا تعلق سوشل میڈیا پر دھمکیوں اور ہتک سے متعلقہ ہیں۔
پیکا آرڈینینس سابق حکومت کی جانب سے رواں سال فروری میں نافذ کیا گیا تھا، ایف آئی اے کے ڈیٹا کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر ونگ نے پیکا کے سیکشن بیس کے تحت سات ہزار مقدمات و انکوائریاں درج کیں،سات ہزار کیسز اور انکوائریز میں سے ہچاس فیصد کیسز کا تعلق پنجاب سے ہے،بند کی گئی اکہتر فیصد شکایات سوشل میڈیا پر خواتین کے خلاف ہراسگی کی تھیں،ہراسگی کا شکار ہونے والی خواتین میں بیشتر تعداد خواتین طالبات کی تھی، ہراسگی کی شکایات میں سے ساٹھ فیصد فیس بک اکاؤنٹس سے خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کی تھیں،خواتین نے اپنی ذاتی معلومات اور تصاویر استعمال کر کے جعلی اکاؤنٹس بنانے کے خلاف بھی درخواستیں دیں،معروف گلوکارہ میشا شفیع کے کیس کو بھی پیکا آرڈینینس کے سیکشن بیس کے تحت دیکھا جارہا تھا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں