ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں آگ لگنے کے واقعات سی ڈی اے ڈرونز سے مانیٹر کرے گا

اسلام آباد (نعمان مقصود) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی میں اہم حقائق سامنے آگئے.. آگ لگنے کے واقعات 90% انسانی عوامل کے باعث سامنے آئے ہیں۔ آگ لگنے کے واقعات کو مانیٹر کرنےکے لئے سی ڈی اے نے ڈرونز خرید لئے۔ ٹک ٹاک پر آگ کی وائرل ویڈیوز کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
سی ڈی اے اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کی سینٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ میں چئیر مین وائلڈ لائف بورڈ نے بریفنگ میں بتایا کہ بش فائرز کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں تین افراد کو پکڑ لیا گیا ہے جنہوں نے آگ لگائی۔رائنہ سعید خان کا کہنا ہے کہ مارگلہ میں کوئی آگ نہیں لگی آگ لگنے کے واقعات ایبٹ آباد سٹی کے پاس لگی ہے ڈولی نے ہزارہ موٹر وے کیساتھ ویڈیو بنائی ہے۔وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد وائلڈ لائف آج بھی پرانے طرز کے فائر فائٹنگ آلات پر انحصار کر تا ہے سینیٹر مشاہد حسین سید نے تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ یہ تو بہت دقیانوسی طریقہ ہےکیسے آج بھی اتنا پرانا طریقہ اختیار کر رہے ہیں.. سی ڈی اے اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے سینٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ دی۔ قائمہ کمیٹی کے وفد میں سینیٹر سیمی ایزدی, سینیٹر مشاہد اللہ, سینیٹر کیشو بائی شامل ہو ئے ۔ چئیر مین وائلڈ لائف بورڈ نے بریفنگ میں کہا کہ بش فائرز کی تحقیقات مکمل کرلی ہیں تین افراد کو پکڑ لیا گیا ہے جنہوں نے آگ لگائی۔ چئیر مین وائلڈ لائف رائنہ سعید خان کا کہنا ہے کہ مارگلہ میں کوئی آگ نہیں لگی آگ لگنے کے واقعات ایبٹ آباد سٹی کے پاس لگی ہے ڈولی نے ہزارہ موٹر وے کیساتھ ویڈیو بنائی ہے ۔آگ لگنے کے واقعات 90% انسانی عوامل کے باعث لگ رہے ہیں آگ لگنے کے واقعات کو مانیٹر کرنےکے لئے سی ڈی اے نے ڈرونز خرید لئے ہیں۔ ڈائریکٹرماحولیات کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ہم آگ بجھانےکےلئے 3 مرتبہ کے پی کے کی حدود میں بھی گئے ہیں ۔ ہری پور کے پاس اڑھائی کلومیٹر پر آگ لگی اگر اس پر قابو نہ پاتے تو مونال سے قائد اعظم یونیورسٹی تک سارا علاقہ جل جاتا۔وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد وائلڈ لائف آج بھی پرانے طرز کے فائر فائٹنگ آلات پر انحصار کر تا ہے ۔ اسلام آباد وائلڈ لائف بورڈ کے عملے کا مزید بریفنگ دیتے ہو ئے کہنا ہے کہ آگ آج بھی پرانے آلات سے روایتی طریقے سے بجھاتے ہیں اگ بجھانے کے لیے درانتی اور دیگر الات استعمال کرتے ہیں۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ یہ تو بہت دقیانوسی طریقہ ہے۔کیسے آج بھی اتنا پرانا طریقہ اختیار کر رہے ہیں۔ مشاہد حسین سید کا وائلڈ لائف عملے سے سوال کہ کیا آپ لوگ آگ بجھاتے وقت فائر فائٹنگ کٹس پہنتے ہیں؟ عملے نے جواب دیا کہ نہیں ہم آپکی مخصوص کٹس نہیں پہنتے ہیں ۔ آگ والے علاقے میں گرمی اور حبس اس قدر ہوتا ہے کہ وہ کٹ پہننا مشکل ہوتا ہے۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے سوال کیا کہ اگر بڑے ایریا میں آگ لگے تو کیسے مینیج کرتے ہیں؟ ہم اپنا تمام عملہ آگ والے ایریا کی طرف موو کرتے ہیں تاکہ جلد آگ پر قابو پا لیں ۔سینیٹر مشاہد حسین سید نے پوچھا کہ کیا بڑے ایریا میں بھی آگ اسی طریقے سے ہاتھوں سے بجھاتے ہیں؟؟ وائلڈ لائف عملے نے جواب دیا کہ ہمارا طریقہ یہی ہوتا ہے آگ بجھانے کا۔کمیٹی کا دیگر ارکان نے بھی آگ بجھانے کے پرانے طریقے پر تشویش کا اظہار کیا ۔شیری رحمان نے کہا کہ صرف مارگلہ ہلز نہیں ہمیں بلوچستان میں لگی آگ کو بھی مدنظر رکھنا ہوگا۔ پاکستان پورا ملک ہمارا ہے، ہمیں اس کے لیے خود اقدامات کرنے ہوگےکسی کو مارگلہ کی پہاڑیوں میں ایسی چیز لے جانے کی اجازت نہیں جو نقصان کا باعث بنے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں