تحریک انصاف کی قیادت نے ایک ارب 25 کروڈ روپے مالیت کا اپنا ذاتی ہیلی کاپٹر خرید لیا ہے۔ قیادت کے انتہائی قریبی زرائع نے دعوی کیا ہے کہ فرانس کی کمپنی سے خریدا گیا جدید سہولیات سے آراستہ ہیلی کاپٹر دبئی پہنچا دیا گیا ہے۔ آئندہ چند دنوں میں یہ ہیلی کاپٹر سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا پہنچا دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی قمیت فرح گوگی نے ادا کی ہے تاہم کسی اور آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
خیال رہے وزارت عظمی کے دور میں وزیراعظم عمران خان روزانہ بنی گالا سے وزیراعظم ہاؤس ہیلی کاپٹر ہی آیا اور جایا کرتے تھے۔ اپوزیشن جماعتوں نے جب اس شاہانہ طرز عمل پر سوال اٹھایا تو کہا گیا ہیلی کاپٹر کی سواری انتہائی سستی پڑتی ہے۔ اس وقت کے وزیر فواد حسین چوہدری نے کہا تھا کہ ہیلی کاپٹر پر فی کلو میٹر پچاس روپے خرچہ آتا ہے۔
ان دنوں پاکستان میں غیر اعلانیہ انتخابی سرگرمیاں زور و شور سے جاری ہیں اور عمران خان روزانہ کی بنیاد پر شہر شہر جلسہ کررہے ہیں۔ ایسے میں انہیں کبھی کے پی حکومت اور کسی دوسرے سے ہیلی کاپٹر لینا پڑتا ہے۔ دبئی سے نیا ہیلی کاپٹر اسلام آباد بنی گالا پہنچنے سے عمران خون کے سفر کرنے میں آسانی ہوجائے گی کیونکہ اب انہیں جہانگیر ترین اور علیم خان جیسوں کا ساتھ میسر نہیں۔