ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر فوری پابندی

سپریم کورٹ کے حکم پر چیئرمین نیب نے نیب میں ٹرانسفر پوسٹنگ پر فوری پابندی لگا دی ہے۔نیب اعلامیہ کے مطابق حال ہی میں کی گئیں پوسٹنگزاورٹرانسفرز پر عملدرآمد بھی فوری طور پر روک دیا گیا ہے، چیئرمین نیب کی نیب ہیڈکوارٹرزاوربیوروز کو عدالتی فیصلے پرمن وعن عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
گزشتہ روز سپریم کورٹ نے تحقیقاتی اداروں کی تفتیش میں حکومتی مداخلت سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران ہائی پروفائل کیسز ،خصوصی عدالت اورنیب کیسز میں تقرری وتبادلوں سے روک دیا تھا۔حکومتی ارکان کے خلاف تفتیش میں مبینہ حکومتی مداخلت پر ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کر رہا ہے۔
دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نیب لاہور اور ایف آئی اے سے کئی افسران کا تبادلہ کیا گیا، ہائی پروفائل کیسز میں تبادلے اور تقرریوں پر تشویش ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں